دھماکوں کی خبروں کے بعد دبئی حکومت کا میڈیا کیلئے سخت انتباہ

ابوظہبی: (دنیا نیوز) دبئی حکومت نے شہر سے متعلق غیر مصدقہ یا جھوٹی خبریں نشر یا شائع کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب برطانوی خبررساں ادارے نے دبئی کے مرکزی علاقے میں دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی۔

دبئی میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دبئی سے متعلق جھوٹی یا غیر تصدیق شدہ معلومات شائع کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف مقامی اور وفاقی قوانین کے مطابق ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

بیان میں میڈیا اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ خبروں کی اشاعت سے قبل معلومات کی تصدیق یقینی بنائیں اور صرف مستند ذرائع پر انحصار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...