ایرانی عدلیہ نے ٹرمپ کا امریکی قیدی کی رہائی کا دعویٰ مسترد کر دیا
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی عدلیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تہران نے ایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق عدلیہ کے نامعلوم ذریعے نے کہا کہ ٹرمپ کے دعوے کے برعکس ایران کی جیلوں سے کسی امریکی قیدی کو رہا یا کسی قیدی کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے 2024ء میں، جو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں گرفتار کیے گئے ایک امریکی قیدی کو رہا کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments