اسماعیل بقائی کی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر امریکا و اسرائیل کے مؤقف پر تنقید
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق قراردادوں پر امریکا اور اسرائیل کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسماعیل بقائی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا امریکا اور اسرائیل ماضی میں بھی اقوامِ متحدہ کی اہم انسدادِ دہشت گردی قراردادوں، بشمول رواں ماہ پیش کی گئی عالمی انسداد دہشت گردی کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیتے رہے ہیں۔
— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) July 16, 2026
انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعداد و شمار شیئر کیے کہ امریکا، اسرائیل اور ارجنٹینا ان تمام اہم قراردادوں کی مخالفت کرتے آئے ہیں، اور کہا کہ کیا یہ رویہ خود بہت کچھ ظاہر نہیں کرتا؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments