غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے، مزید 5 فلسطینی شہید ہو گئے

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی علاقے میں ایک گاڑی کو اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔

غزہ سٹی کے مغرب میں ساحلی علاقے میں بے گھر افراد کے خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق ہوا، جبکہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے زیتون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بھی ایک فلسطینی شہید ہو گیا، غزہ سٹی کے مشرق میں واقع طفاح محلے پر ہونے والے ایک اور فضائی حملے میں 2 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق زیتون محلے پر اسرائیلی حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی ٹینک السکہ اسٹریٹ کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے البریج، المغازی، النصیرات پناہ گزین کیمپوں اور دیر البلح کے رہائشیوں کو علاقے خالی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...