آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی، ترجمان ایرانی فوج

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال 40 روزہ جنگ سے پہلے والی حالت میں کبھی واپس نہیں آئے گی۔

ایک بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری سے خوف زدہ ہے، آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کو غیر مستحکم کرنے کا کام امریکا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکا کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف حملوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ اگر خطے کے ممالک ایران کے ساتھ تعاون کریں اور امریکا کے ساتھ تعاون سے گریز کریں تو اجتماعی سلامتی حاصل کی جا سکتی ہے۔

قبل ازیں ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک بیان میں امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکی حملوں میں ایرانی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج پورے خطے کیلئے تباہ کن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے انفراسٹرکچر کا ایک ایک ٹکڑا ایسے تباہ کرے گا جیسے کبھی اس کا وجود ہی نہ تھا، امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو یہ تنازع مزید پھیل کر پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...