بھوانہ: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ایک منشیات فروش ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب
بھوانہ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے، سرکل انچارج سب انسپکٹر اعجاز اصغر بھوالا اپنی ٹیم کے ہمراہ امین پور روڈ 50 پل کے قریب ناکہ پر کھڑے تھے 3 موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان قریبی فصل میں چھپ گئے ، کچھ دیر بعد ایک ملزم کی ڈیڈ باڈی فصل سے ملی۔
ہلاک ہونے والے منشیات فروش کی شناخت کاشف عرف کاشی قصائی برف والا سکنہ بھوانہ کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ ملزموں کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments