کویت کا اپنی فضائی حدود میں 32 ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ

کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی حدود میں 32 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل سعود عبدالعزیز العطوان کے مطابق ایرانی حملوں کا ہدف ملک کی متعدد اہم تنصیبات تھیں، کویتی مسلح افواج نے تمام ڈرونز کو بروقت روک کر ان کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرونز کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ مختلف رہائشی علاقوں میں گرا، جس سے کچھ مقامات پر مالی نقصان ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کویتی مسلح افواج قومی سلامتی کے تحفظ، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ہر وقت مکمل مستعد اور تیار ہیں، اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور صلاحیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...