اربیل ڈرون حملے کے بعد بغداد میں امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی الرٹ جاری
بغداد: (دنیا نیوز) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے نے اربیل پر ڈرون حملے کے بعد عراق میں موجود امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتہائی محتاط رہیں اور عراق کا سفر نہ کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، اغوا، مسلح تنازع، بدامنی اور عراق میں امریکی حکومت کی ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت کے باعث امریکی شہری کسی بھی مقصد کیلئے عراق کا سفر نہ کریں۔
امریکی سفارت خانے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments