اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی لوسرن میں ہونے والے ایونٹ میں مایوس کن پرفارمنس
لوسرن: (دنیا نیوز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی لوسرن میں ہونے والے ایونٹ میں مایوس کن پرفارمنس رہی۔
سپٹزن لیخت ایتھلیٹک لوسرن میٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم ایکشن میں نظر آئے، اولمپک چیمپئن ارشد ندیم سیزن کے پہلے جیولن تھرو ایونٹ میں 9 ویں پوزیشن پر آئے۔
لوسرن ایونٹ میں ارشد ندیم کی بہترین تھرو 78.47 میٹر رہی، 80 میٹر کی حد عبور نہ کر سکے ارشد ندیم کی تھروز کا سلسلہ 74.87, 73.26، 73.39 اور 78.47 میٹر رہا۔
جرمنی میں ہونے والے ایونٹ میں جولین ویبر نے 87.04 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ ایونٹ جیت لیا، آسٹریلیا کے کیمرون میک انٹائر 85.73 میٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
لتھوانیا کے ایڈیس ماتوسیویچیئس 83.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سیزن کے پہلے مقابلے میں پوڈیم حاصل نہ کر سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments