تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کا بنیادی فریضہ : رہنما ختم نبوت موومنٹ
چناب نگر (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی اور نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ۔۔۔
عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا بنیادی ایمانی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبر کو چناب نگر میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کے حوالے سے امت مسلمہ میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امتناع قادیانیت قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مذہبی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments