بازاروں میں لاؤڈ اسپیکرز کا بے دریغ استعمال ، شہری پریشان

بازاروں میں لاؤڈ اسپیکرز کا بے دریغ استعمال ، شہری پریشان

گلی اور بازار میں بلند آواز میں تشہیر کے باعث صوتی آلودگی بڑھ رہی

چناب نگر (نامہ نگار) شہر بھر میں موٹرسائیکلوں پر اشیا فروخت کرنے والوں اور فروٹ فروش ریڑھی بانوں کی جانب سے بازاروں میں لاؤڈ اسپیکرز کے بے دریغ استعمال نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ شہریوں کے مطابق ہر گلی اور بازار میں بلند آواز میں تشہیر کے باعث صوتی آلودگی بڑھ رہی ہے ، جس سے سماعت کے مسائل، ذہنی دباؤ، چڑچڑے پن اور دیگر نفسیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ بزرگ شہریوں اور خواتین نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال سے آرام و سکون بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے لاؤڈ اسپیکرز کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...