معمولی تلخ کلامی پر تاجر پر تشدد، 3 ملزم گرفتار کر لئے

معمولی تلخ کلامی پر تاجر پر تشدد، 3 ملزم گرفتار کر لئے

گاہکوں کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر تاجر عابد کی ملز موں سے تلخ کلامی ہوئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ کوتوالی پولیس نے معمولی تلخ کلامی کے بعد تاجر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ایک دکان پر آنے والے گاہکوں کو تنگ کرنے سے منع کرنے پر تاجر عابد کی ملز موں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر پستول کے بٹ اور ڈنڈوں کے وار کرکے عابد کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ کوتوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسد، عرفان اور حارث کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...