فضل الرحمن کے خطاب کو سنجیدگی سے لیا جائے ، جے یو آئی رہنما

فضل الرحمن کے خطاب کو سنجیدگی  سے لیا جائے ، جے یو آئی رہنما

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ اور جے یو آئی ضلع جھنگ کے رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

 پھول نگر (قصور) کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے مختلف پہلوؤں کو حکومتی اور ریاستی حلقوں کو سنجیدگی سے پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے بعض وزراء کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف دیے جانے والے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں، جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال پر مولانا فضل الرحمن طویل عرصے سے حکومت اور ریاستی اداروں کو متوجہ کرتے آ رہے ہیں۔جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...