صنعتکار، مزدور اور تاجر متحد،احتجاجی تحریک کا اعلان متوقع

 صنعتکار، مزدور اور تاجر متحد،احتجاجی تحریک کا اعلان متوقع

آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائیگی

پینسرہ (نمائندہ دنیا)فیصل آباد کے ایک نجی ہوٹل میں صنعتکاروں، مزدور تنظیموں، تاجر نمائندوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ذمہ داران پر مشتمل سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاور لوم صنعت کو درپیش بحران، صنعتوں کی بندش اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے حکومت سے فوری عملی اقدامات اور چھوٹی صنعت کے لیے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان، جھنگ اور دیگر صنعتی مراکز میں چھوٹی صنعت شدید بحران کا شکار ہے ۔ اعلامیے میں اعلان کیا گیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پنجاب بھر میں مشترکہ احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...