چناب نگر: نکاسی آب کا ناقص نظام، متعدد علاقے ڈوب گئے

چناب نگر: نکاسی آب کا ناقص نظام، متعدد علاقے ڈوب گئے

گھریلو استعمال کا پانی کئی کئی گھنٹے بلکہ بعض مقامات پر کئی دن تک جمع رہتا ہے

چناب نگر (نامہ نگار)شہر اور نواحی علاقوں میں سیوریج اور نکاسی آب کا مؤثر نظام نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث متعدد رہائشی علاقے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ گلیوں میں مستقل کھڑا پانی معمول بن چکا ہے ۔مقامی شہریوں کے مطابق سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث گھریلو استعمال کا پانی کئی کئی گھنٹے بلکہ بعض مقامات پر کئی دن تک جمع رہتا ہے ، جس سے تعفن، مچھروں کی افزائش اور گندگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کرانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر سیوریج اور نکاسی آب کا مؤثر نظام قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو اس سنگین مسئلے سے نجات مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...