وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری آج ارینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح کریں گے

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری آج  ارینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح کریں گے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری آج 17 جولائی کو رات آٹھ بجے شکر گنج پارک میں نو تعمیر شدہ ارینا سپورٹس سنٹر کا افتتاح کریں گے۔

سی ای او ارینا سپورٹس سنٹر رانا محمد خان کے مطابق افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ، دیگر سرکاری افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو معیاری کھیلوں اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ارینا سپورٹس سنٹر قائم کیا گیا ہے ، جہاں کرکٹ، فٹ بال، جدید اوپن جم اور کیفے ٹیریا سمیت مختلف سہولیات دستیاب ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...