رکشے کھڑے کر کے روڈ بلاک کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے کھڑے کر کے روڈ بلاک کرنے والے دو افراد کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر رکشے کھڑے کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو ٹریفک کے بہاؤ میں مسائل پیدا کرنے کے ساتھ شہریوں کیلئے درد سر بنے ہوئے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments