ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح کم ہونے لگی، ریسکیو ٹیمیں الرٹ

ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح کم ہونے لگی، ریسکیو ٹیمیں الرٹ

دریا چناب کے نشیبی علاقوں میں قائم تمام کشتی مراکز فعال رکھنے کی ہدایت

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)ہیڈ تریموں کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے ، تاہم ضلعی انتظامیہ جھنگ اور ریسکیو 1122 نے احتیاطی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دریا کے نشیبی علاقوں میں قائم تمام کشتی مراکز فعال رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، تاہم دریا کی صورتحال پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ریسکیو حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کشتیاں، حفاظتی سامان اور امدادی عملہ ہر وقت تیار رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی کی جا سکے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دریا کے حساس اور نشیبی علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں، جبکہ مقامی آبادی کو غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے ، نہانے اور کشتی رانی سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے ، تاہم دریا کی صورتحال کو معمولی نہیں سمجھا جا سکتا۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حالات مکمل طور پر معمول پر آنے تک تمام حفاظتی اور امدادی انتظامات بدستور جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...