ڈی سی ٹو بہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ، سہولتوں کا جائزہ
ماہم آصف ملک نے دواخانے میں ادویات کا ریکارڈ، ذخیرہ اور معیاد بھی چیک کی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہباب عالم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر طارق عثمان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے مختلف وارڈز،شعبہ ہنگامی امداد، دواخانے اور دیگر شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں، علاج، ادویات کی دستیابی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دواخانے میں ادویات کا ریکارڈ، ذخیرہ اور معیاد بھی چیک کی۔دورے کے دوران انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کی حاضری اور ڈیوٹی ریکارڈ کا جائزہ لیا، جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج اور سہولتوں کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت، معیاری اور بروقت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری سے ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments