جھنگ: بجلی کا کرنٹ لگنے سے 23 سالہ خاتون جاں بحق
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ بھکر روڈ پر واقع پرانے کھولڑے کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 23 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق عائشہ نامی خاتون پنکھا چلاتے ہوئے بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کے باعث شدید متاثر ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم خاتون جان کی بازی ہار چکی تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments