ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی سی آفس میں کھلے دروازے کی پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنے ۔مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل پیش کیے ،
جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو مقررہ مدت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments