بہن بھائی کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ملز موں نے محبت خان کے بیٹے اور بیٹی کو مارا ، سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے بہن بھائی کو حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ باہلک میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محبت خان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی اور بیٹے کو قابو کرلیا۔ اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments