نو سر باز نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے شہری کولوٹ لیا
کشمیر پل کے قریب ملز موں نے نعمان کو روک لیا ، تلاشی کے بہانے لوٹ مار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے نوسر باز نے شہری کو لوٹ لیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میں نعمان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ کشمیر پل کے قریب ملز موں نے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون سمیت دیگر سامان ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز مون کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments