ناخلف بیٹے کا بوڑھے باپ پر تشدد ،کپڑے پھاڑ دئیے
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا) ناخلف بیٹے کا بوڑھے باپ پر تشدد ،کپڑے پھاڑ دئیے ، ڈجکوٹ کے نواحی گاوں چک نمبر 258 ر،ب پھرالہ کے رہائشی حساس ادارے سے ریٹائر ملازم محمد رفیق کو ان کے کلینک پر جاکر بہیمانہ تشدد کیا کپڑے پھاڑ دیئے۔
دکانداروں نے 70 سالہ رفیق کی جان بخشی کرائی، زخمی محمد رفیق نے بتایا کہ اپنی بہو کو رومال دھونے کو کہا بہو نے انکار کیا تو دونوں میں معمولی بحث ہو گئی ، جس پر بیٹے ثاقب نے گاوں سے ڈجکوٹ اپنے باپ کے کلینک پر جاکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments