سکول کے تالے توڑ کر واٹر پمپ، موٹر، پنکھے ، کیمرے چوری
غلام محمد آباد کے علاقے اچکیرا کے قریب اعجاز نامی شہری کے سکول میں واردات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکول کے تالے توڑ کر واٹر پمپ، موٹر، پنکھے ، کیمرے ، پائپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے اچکیرا کے قریب اعجاز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں اس کے سکول سے ملز م پنکھے ، واٹر پمپ، کیمرے ، پائپ، موٹر اور دیگر بھاری مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments