زرعی یونیورسٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کی روح پرور تقریب

 زرعی یونیورسٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کی روح پرور تقریب

علمائے کرام نے خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جامع مسجد میں پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کاآغاز قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی اور سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی بیان کیا گیا۔ علمائے کرام نے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی مبارک زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالتے آپ ﷺ کے امن، شفقت، برداشت اور اتحاد کے عالمگیر پیغام کو اجاگر کیا۔تقریب میں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...