واسا کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

واسا کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے میجر شہزاد کو مکمل بریفنگ دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے سربراہ میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دورہ کرتے ہوئے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے انہیں ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے سربراہ نے کریسنٹ گراؤنڈ میں انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک، ملت روڈ کی ریسٹوریشن، ریاض شاہد چوک، سوساں روڈ اور ہاکی سٹیڈیم کے انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا دورہ کیا اور مختلف تعمیراتی کاموں کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

میجر شہزاد نے واسا فیصل آباد کے زیر تکمیل اہم منصوبوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل کو سراہا۔ انہوں نے واسا فیصل آباد کی انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے تیار کیے گئے ڈیزائنز اور منصوبوں کے آؤٹ پٹس کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا، جبکہ کنسلٹنٹ ایجنسی کو اپنے امور میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے کہا کہ واسا فیصل آباد پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...