لائلپور میوزیم:کینیڈین آرٹسٹ عاصم کے فن پاروں کی نمائش

لائلپور میوزیم:کینیڈین آرٹسٹ عاصم کے فن پاروں کی نمائش

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فنکاروں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستانی نژاد کینیڈین آرٹسٹ عاصم حسین کے فن پاروں پر مشتمل تصویری نمائش ‘‘Navigating Borders’’ لائلپور میوزیم فیصل آباد میں سجائی گئی۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کینیڈین آرٹسٹ عاصم حسین، ڈائریکٹر لائلپور میوزیم مقبول احمد ملک، میوزیم افسر اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا اور فن پاروں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ لائلپور میوزیم میں سجائی گئی کینیڈین آرٹسٹ کی یہ نمائش برصغیر کی تقسیم، ہجرت، انسانی رشتوں اور جدائی کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے ۔ ایسی نمائشیں نسل نو کو ماضی کے اہم واقعات کو نئے زاویوں سے سمجھنے اور دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔کینیڈین آرٹسٹ عاصم حسین نے کہا کہ انہوں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے تاریخ، انسانیت اور انسانی جذبات کو ایک ہی فریم میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...