بیک ٹو سکول مہم تقریب، طلبہ میں بیگز،سٹیشنری تقسیم
مرکزی موضوع ‘‘پڑھو گے تو بڑھو گے ’’ تھا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی رہنمائی اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب مدثر ریاض ملک کی قیادت میں ‘‘بیک ٹو سکول مہم 2026ء’’ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی، جس کا مرکزی موضوع ‘‘پڑھو گے تو بڑھو گے ’’ تھا۔ تقریب گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ (کوتوالی روڈ) میں ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مدثر ممتاز ہرل تھے۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راؤ عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد وسیم ساجد، محمد ذاکر، ڈاکٹر عذرا نسرین سید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، سکول سربراہان اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مدثر ممتاز ہرل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راؤ عبدالکریم نے دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ طلبہ کے باقاعدہ داخلے کا عمل مکمل کیا، جبکہ طلبہ میں سکول بیگز اور ضروری سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments