اٹھارہ ہزاری :لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا
شہری ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کی ہوا کو بھی ترس گئے ،معمولات زندگی متاثر
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری اور گردونواح میں شدید گرمی اور حبس کے دوران گھنٹوں جاری رہنے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ طویل بجلی بندش کے باعث شہری ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کی ہوا کو بھی ترس گئے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق دن اور رات کے مختلف اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی بندش کے باعث گھروں میں بچے ، خواتین اور بزرگ شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی موٹریں نہ چلنے سے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے پانی کا حصول بھی دشوار ہو گیا ہے ۔ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید گرمی اور حبس میں بے آرامی کے باعث جاگنے پر مجبور ہیں۔اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور شہریوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments