ڈی پی ایس کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب، تنخواہوں اضافہ

ڈی پی ایس کے پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب، تنخواہوں اضافہ

29 طلبہ نے 1150 سے زائد، 80 طلبہ نے 1100 سے زائد نمبر حاصل کئے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈویژنل پبلک سکول کے ہونہار پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ضلع کونسل ہال میں تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر و صدر بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس ماہم آصف ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل، ممبران بورڈ آف گورنرز، پرنسپل ڈاکٹر راؤ محمد صدیق، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔پرنسپل ڈاکٹر راؤ محمد صدیق نے ادارے کی تعلیمی کارکردگی اور نتائج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی ایس کے 29 طلبہ نے 1150 سے زائد، 80 طلبہ نے 1100 سے زائد جبکہ 159 طلبہ نے ایک ہزار سے زائد نمبر حاصل کیے۔

تقریب کے دوران بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز، میڈلز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ سائنس گروپ بوائز میں بورڈ سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد علی کلیم کو خصوصی تعریفی سند، شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ نمایاں نتائج کے حامل اساتذہ میں بھی نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر و صدر بورڈ آف گورنرز ڈی پی ایس ماہم آصف ملک نے ادارے کے سٹاف کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا بھی اعلان کیا، جسے شرکا نے خوش آئند قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...