ملکیتی حقوق کے کیسز میرٹ پر نمٹائے جا رہے ہیں:ڈپٹی کمشنر

ملکیتی حقوق کے کیسز میرٹ پر نمٹائے جا رہے ہیں:ڈپٹی کمشنر

مقدمات میں بلاجواز تاخیر کے بغیر بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ملکیتی حقوق کے تحفظ سے متعلق کیسز کے حل کے لیے قائم ٹربیونل میں مختلف مقدمات کی سماعت کی اور فریقین کا مؤقف براہِ راست سنا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں سے کیسز کے ریکارڈ، قانونی پوزیشن اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن آصف علی شاہ، متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔

محکمہ ریونیو اور پولیس کے افسروں نے مختلف کیسز سے متعلق قانونی و انتظامی امور اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ شہریوں کے ملکیتی حقوق سے متعلق کیسز کو قانون، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے ۔ درخواست گزاروں کو ان کے ملکیتی حقوق سے متعلق مقدمات میں بلاجواز تاخیر کے بغیر بروقت ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز ملکیتی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے اور کیسز کے فیصلوں میں قانون، میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...