پمز آتشزدگی ،ٹوبہ کے ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ
بجلی کے تار، برقی نظام، حفاظتی سوئچز اور بجلی کے سرکٹس کا بھی معائنہ کیا جا رہا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پمز ہسپتال اسلام آباد میں حالیہ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر نگرانی ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور مریضوں و عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے ہسپتالوں کے تفصیلی معائنے کیے جا رہے ہیں۔
معائنے کے دوران ہسپتالوں میں نصب آگ بجھانے والے آلات، پانی کے فائر ہائیڈرنٹس اور دیگر ضروری حفاظتی آلات کی دستیابی، تعداد، حالت اور کارآمد ہونے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ ہسپتالوں کی بجلی کے تار، برقی نظام، حفاظتی سوئچز اور بجلی کے سرکٹس کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ شارٹ سرکٹ یا کسی دوسری برقی خرابی کے باعث آگ لگنے کے ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور ان کا تدارک یقینی بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments