ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت یقینی بنائی جائے :عائشہ رضوان

ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت یقینی بنائی جائے :عائشہ رضوان

متعلقہ افسروں نے اپنی اپنی سکیموں پر ہونیوالی پیش رفت، اور مسائل پر بریفنگ دی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ ہائی ویز، بلڈنگز، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی کام کے معیار، فنڈز کے استعمال اور مقررہ اہداف کے مطابق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسروں نے اپنی اپنی سکیموں پر ہونے والی پیش رفت، تکمیل کی صورتحال اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ، جبکہ نئی سکیموں پر کام شروع کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران ترقیاتی سکیموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں تاکہ منصوبے مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل ہوں اور عوام کو ان کے ثمرات بروقت حاصل ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...