سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا
ملز موں نے اجمل کو روک لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے مارا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ ساندل بار کے علاقے میں اجمل نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان بھی کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments