یو اے ای سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خطے کے تمام ممالک سے افہام و تفہیم کیلئے تیار ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہم مزاحمت کر پائے ہیں تو اس کی وجہ اندرونی اتحاد اور یکجہتی ہے، معاشی مشکلات کے باوجود عوامی حمایت نے ہمیں ثابت قدم رکھا۔
صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، اسی اتحاد کی بدولت ہم مشکلات کا مقابلہ کر رہے ہیں، قومی یکجہتی ہی امریکی دباؤ کے مقابلے میں ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments