اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، آج سے چھ ستمبر کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔

یکم سے پانچ ستمبر کے دوران مری اور گلیات میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...