سانحہ پمز: اعلیٰ سطح کی انسپکشن ٹیم کا ہفتے کو ہسپتال کا دورہ متوقع، عملے کی چھٹیاں منسوخ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سانحہ پمز کے بعد اعلیٰ سطح کی انسپکشن ٹیم کا کل پمز ہسپتال کا دورہ متوقع ہے۔
پمز انتظامیہ نے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے تمام سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے 29 اگست کو ان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں، انتظامیہ نے مختلف شعبوں کے سربراہان کو عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
احکامات کے مطابق انسپکشن ٹیم کے دورے کے موقع پر تمام متعلقہ ریکارڈ اور ضروری معلومات مکمل اور دستیاب رکھی جائیں، اعلیٰ سطح کی ٹیم پمز کے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرے گی اور متعلقہ حکام سے مختلف امور پر بریفنگ بھی لے گی۔
پمز انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران اور شعبہ سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسپکشن کے دوران مکمل تعاون کریں اور مطلوبہ ریکارڈ و معلومات فوری طور پر پیش کرنے کے لیے تیار رکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments