کرک میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، ساتھی فرار

کرک: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کرک عمران خان کے مطابق علاقے میں کالعدم تنظیم کے اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو متحرک کیا گیا، سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن نے ضلع کرک میں نیکی صاحب زیارت کے قریب تھانہ خرم کی حدود میں کارروائی کی۔

اُنہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈز، 2 ایس ایم جیز، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد علاقے میں سڑک پر ناکہ بندی اور سڑک کنارے بارودی مواد نصب کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئر کردیا جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...