پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی۔

 پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے  جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 52 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 63 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی  ہے۔

خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے کے بعد تین دن  یعنی 31اگست تک کے لیے ہو گا۔

خیال رہے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...