پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی: سرفراز بگٹی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس ایپلیکیشنز سے عوام کی شکایات کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ایپلیکیشنز سے خواتین کی ہراسگی سمیت دیگر واقعات میں بھی کمی آئے گی، پولیس کو اس اقدام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین سکالر شپ پروگرام کے ذریعے دنیا بھر کی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں، بلوچستان کے اے آئی سسٹم کو دیگر صوبوں کی جانب سے پذیرائی ملی، انہوں نے کہا کہا کہ ہمارے شہدا کے لواحقین تنہا نہیں ہیں، حکومت انکے ساتھ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments