کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2دکانداروں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو قابو کرلیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں کھلے پیٹرول کی فروخت کرنے والے 2دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ جو علاقہ مکینوں کیلئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments