ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں ریسکیو 1122 کی فائر سیفٹی ڈرل
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اور ہسپتال کے عملے کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور مؤثر اقدامات کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کی۔
دورے کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جعفر بھی موجود تھے ۔ ریسکیو ٹیم نے ہسپتال میں نصب آگ بجھانے والے آلات کی حالت، پریشر اور معیاد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ریسکیو حکام نے ہسپتال میں مؤثر فائر سیفٹی کوریج کو یقینی بنانے کے لیے چار فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی سفارش بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments