چنیوٹ’’بیک ٹو سکول‘‘ تقریب، سکول سے باہر بچوں کے داخلے
بچوں اور بچیوں میں مفت سکول بیگز، کتابیں اور دیگر ضروری سٹیشنری تقسیم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ سکول ایجوکیشن چنیوٹ کے زیر اہتمام ‘‘بیک ٹو سکول’’ کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سی ای او ایجوکیشن وقاص احمد گل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران، ڈپٹی ڈی اوز، اے ای اوز، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سکولوں سے باہر رہنے والے بچوں اور بچیوں کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے لیے داخلے کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور سی ای او ایجوکیشن وقاص احمد گل نے نئے داخل ہونے والے بچوں اور بچیوں میں مفت سکول بیگز، کتابیں اور دیگر ضروری سٹیشنری بھی تقسیم کی۔اس موقع پر محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران نے ضلع میں شعبہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی، سکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، داخلہ مہم اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments