ڈپٹی کمشنر نے معرکہ حق فاریسٹ پارک II کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے معرکہ حق فاریسٹ پارک II کا افتتاح کر دیا

پارک II تین ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ،3 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے پودا لگا کر معرکہ حق فاریسٹ پارک II کا افتتاح کر دیا، جبکہ انہوں نے فاریسٹ پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا۔معرکہ حق فاریسٹ پارک II تین ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے ، جہاں تین ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پارک کا دورہ کرتے ہوئے شجرکاری اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ فاریسٹ پارک شہریوں کو صاف، صحت مند اور سرسبز ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ درخت اور سرسبز مقامات ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں شجرکاری اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ شہریوں کو بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ان کی نگہداشت کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...