ریڈیو پاکستان چوک پر ٹریفک دباؤ کم کرنے کا فیصلہ

ریڈیو پاکستان چوک پر ٹریفک دباؤ کم کرنے کا فیصلہ

ڈی گراؤنڈ سے متبادل راستہ منظور،چوک کو مزید کشادہ کیا جائے گا : کمشنر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ریڈیو پاکستان چوک پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کو کم کرنے کے لیے ڈی گراؤنڈ مارکیٹ سے ٹریفک کے اخراج کے لیے متبادل راستہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔متبادل راستہ بننے سے ریڈیو پاکستان چوک پر ٹریفک کا دباؤ کم ہونے اور آمدورفت میں بہتری کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان چوک کو مزید کشادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ، جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...