نقب زن گینگ کے 2 ملزم گرفتار 4 لاکھ 27 ہزار روپے نقدی برآمد
سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )تھانہ اروتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ 27 ہزار روپے نقدی برآمد کرلی۔
جبکہ ملزمان کی گرفتاری سے نقب زنی کے 9 مقدمات یکسو ہوگئے ۔ڈی ایس پی پیرمحل منیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اروتی انسپکٹر جیون خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان منظر عباس ولد محمد اشرف، سکنہ 763 گ ب، اور زرگام ولد عاشق حسین، قوم میر عالم، سکنہ پنڈی غازی آباد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقب زنی کی مختلف وارداتوں سے متعلق 4 لاکھ 27 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں نقب زنی کے 9 مقدمات بھی یکسو کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments