بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے ضلعی صدر غلام مصطفیٰ پارس نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے تہنیتی بیان میں غلام مصطفیٰ پارس نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کا وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر کارکنوں اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں، سیاسی بصیرت اور قائدانہ تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت، ترقی اور جمہوری اقدار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments