جشن عید میلادالنبی ﷺ، چشتیہ چوک میں سنی کانفرنس کا انعقاد
سمندری (نمائندہ دنیا )جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر انجمن گدایانِ مدینہ کے زیر اہتمام چشتیہ چوک میں سنی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں نامور علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ، اسوۂ حسنہ اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔کانفرنس میں راؤ کاشف رحیم خاں ایم پی اے ، چودھری محمد عمار اسلم ایڈووکیٹ، چوہدری مستقیم مہار، ملک عمران علی لیاقت، میاں عبدالرشید اور سید مطاع الرسول شاہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے اپنے خطابات میں حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور امت مسلمہ کے لیے آپ ﷺ کی زندگی کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ سے محبت ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ، جبکہ آپ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments