پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی تزئینو آ رائش مکمل
کمالیہ(نمائندہ دنیا ) پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 734 گ ب کمالیہ میں تزئین و آرائش، دیواروں پر خوبصورت پینٹنگز اور دیگر تعمیراتی کام مکمل کر دئیے گئے ۔
مذکورہ سکول ایک سال قبل دریائے راوی میں آنے والے سیلاب کے باعث متاثر ہوا تھا، جس کے بعد پاک فوج نے سکول کی بحالی اور تزئین و آرائش کی ذمہ داری سنبھالی۔ پاک فوج کے تعاون سے سکول میں تعمیراتی و تزئینی کام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments